Featuredسندھ

سرکاری دفاتر سے نامعلوم ملزمان اہم دستاویزات لے کر فرار

کراچی: لانڈھی داؤد چورنگی میں نامعلوم ملزمان سرکاری دفاتر میں داخل ہوکر قیمتی ریکارڈ اپنے ساتھ لے گئے

ملزمان نے اسٹنٹ کمشنر ابراہیم حیدری، مختیار کار گڈاپ آفس، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ملیر، زکوۃ کونسل آفس ملیر کے تالے توڑے اور سرکاری دفاتر میں موجود قیمتی ریکارڈ چرا لیا۔

انتظامیہ نے بتایا کہ ملزمان کا اصل ہدف مختیار کار گڈاپ آفس، مختیار کار آفس ابراہیم حیدری تھا۔

یہ بھی پڑ ھیں : نئے قواعد و ضوابط کے مطابق سرکاری ملازمین کو 15دن دفتر آنا ہوگا

واقعہ کو عام چوری کا رنگ دینے کے لئے مختلف غیر اہم دفاتر کے بھی تالے توڑ کر فائلوں کو ادھر ادھر پھینکا گیا تاکہ تفتیش کے دوران الجھایا جائے۔

ملزمان گڈاپ اور ابراہیم حیدری کی اراضی سے متعلق اہم دستاویزات اور ریکارڈ ساتھ لے گئے۔ انتظامیہ نے پولیس کو واقعے سے متعلق آگاہ کردیا ہے، جس کے بعد پرچہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close