Featuredدنیا

برطانوی سائنسدانوں نے کووڈ 19 سے بچانے والا ناک کا اسپرے تیار کیا ہے

لندن: سائنسدانوں نے اسے فوکس ویل کا نام دیا ہے جو کووڈ 19 کے چنگل میں آسانی سے آجانے والے افراد کو تحفظ فراہم کرتا ہے اسے بھارت میں 600 تندرست ایسے طبی کارکنان پرآزمایا گیا ہے جو کورونا وائرسکے مریضوں کے علاج میں مدد کررہے تھے

ناک کے دونوں نتھنوں میں ایک ایک مرتبہ اسپرے کرنے کے بعد یہ آٹھ گھنٹے تک کسی وائرس کے حملے کو محفوظ رکھتا ہے۔

برطانوی سرجن اور اسٹارٹ اپ کے سربراہ راکیش اوپل نے اسے تیار کیا ہے۔ انہوں نے اپنی ایجاد کو ایک سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ ویکسین ہی اس وبا سے سب سے مؤثر تحفظ فراہم کرتی ہے۔ تاہم انہوں نے نیزل اسپرے کو حفاظتی لباس جیسا اہم قرار دیا ہے۔

اسے بھارت میں طبی عملے کے 600 ایسے افراد پر آزمایا گیا جو کورونا وبا سے متاثر مریضوں کا علاج کررہے تھے۔ ابتدائی تجربات سے انکشاف ہوا کہ ایک اسپرے کا اثر آٹھ گھنٹوں تک رہتا ہے اور اسپرے کی افادیت 66 فیصد ظاہر ہوئی یعنی 66 فیصد افراد کورونا کی وبا سے محفوظ رہے۔ واضح رہے کہ کچھ افراد کو اصل اور بعض کو پانی بھرا اسپرے دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑ ھیں : فزکس کا نوبل انعام مشترکا طور پر 3 سائنسدانوں نے جیت لیا

آکسفورڈ یونیورسٹی کی پروفیسر اینجیلا رسل نے کووڈ روکنے والے ناک کے اسپرے کو ایک ایک اہم ایجاد قرار دیا ہے اگرچہ وہ اس تحقیق اور ایجاد کا حصہ نہیں رہیں لیکن انہوں نے کہا کہ یہ اسپرے دنیا کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کرسکتا ہے۔

ڈاکٹر راکیش کے مطابق اس چھوٹے سے اسپرے کو اپنے بیگ میں رکھا جاسکتا ہے اور دن میں کئی بار استعمال کرنا بہت آسان ہوجاتا ہے۔

ان کے مطابق اسپرے میں شامل طاقتور ترین اجزا کووڈ 19 وائرس کو صرف 30 سیکنڈ میں تباہ کردیتے ہیں اور ناک کے اندر کئی گھنٹے تک موجود رہتےہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close