Featuredاسلام آباد
آصف علی زرداری کی ویڈیو لنک پر فرد جرم عائد کرنے کی درخواست مسترد
اسلام آباد: احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے آصف علی زرداری کے خلاف نیب کی جانب سے دائر 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن سے متعلق ریفرنس پر سماعت کیا
سابق صدر آصف علی زرداری عدالت پیش نہ ہوئے اور ان کی نمائندگی فاروق ایچ نائیک نے کی جبکہ نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر وسیم جاوید عدالت میں پیش ہوئے۔
آصف زرداری کے وکیل نے کہا کہ طبی وجوہات کے باعث ان کے مؤکل عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے لہذا عدالت ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کرے۔
یہ بھی پڑ ھیں : احتساب عدالت نے فرزانہ راجہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
احتساب عدالت نے آصف زرداری کی ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا اور کہا کہ آئندہ سماعت پر ملزم پیش نہ ہوا تو وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے۔
عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری پر فرد جرم کے لیے 14 اکتوبر کے نئی تاریخ مقرر کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔