Featuredاسلام آباد

دنیا سمجھ چکی ہے کہ کورونا کا مقابلہ صرف ویکسین سےممکن ہے

اسلام آباد: این سی او سی کے سربراہ وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ ویکسین کورونا سے نجات کا واحد حل ہے اور دنیا سمجھ چکی ہے کہ کورونا کا مقابلہ صرف ویکسین سےممکن ہے، این سی او سی اجلاس میں بھی ویکسین لگانے کے عمل کا جائزہ لیا گیا

جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ 40 فیصد ویکسی نیشن والے شہروں میں پابندیاں نرم کی جائیں گی اور ان 8 شہروں کے علاوہ باقی شہروں میں پابندیاں 15 اکتوبر تک برقرار رہیں گی۔

یہ بھی پڑ ھیں : ناصر شاہ نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی اردو میں غلطیاں نکال دیں

سربراہ این سی او سی کا کہنا تھا کہ یکم اکتوبر سے اسکردو،پشاور،کوئٹہ،اسلام آباد،راولپنڈی سمیت8شہروں میں بندشیں کم کی جارہی ہیں، انشہروں میں انڈور اجتماعات میں 400 لوگوں کو شرکت کی اجازت ہوگی، اور آوٹ ڈور اجتماعات میں 1000 لوگ شریک ہو سکیں گے، وہاں شادی کی تقریبات روزانہ ہوسکیں گی، جب کہ وہاں کے مزارات، سنیما اور تمام ریسٹورنٹس مکمل طور پر کھولے جارہے ہیں، یکم اکتوبر سے ائر لائنز میں مسافروں کو کھانا بھی فراہم کیا جائے گا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ بندشوں کا فیصلہ وبا کا پھیلاؤ دیکھ کر کیا جاتا ہے، یکم اکتوبر سے ویکسی نیشن کی بنیاد پر بندشیں لگیں گی، جو پابندیاں لگائی جارہی ہیں وہ ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے ہوں گی، یکم اکتوبر سے ہر شہر کی 40 فیصد آبادی کو ویکسین لگوانا لازمی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close