Featuredاسلام آباد

وفاقی حکومت نے وزیرخزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے وزیرخزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ شوکت ترین کو سنیٹر بنانے کا فیصلہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا

شوکت ترین کو سینٹ میں لانے کے لئے کون سا سینیٹر استعفیٰ دے گا اس حوالے سے فیصلہ دو دن میں کیاجائے گا۔

یہ بھی پڑ ھیں : وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین،یورو بانڈ کی کامیابی وزیراعظم پراعتماد کامظہرہے

اس حوالے سے جب وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ کب خوشخبری دے رہے ہیں تو شوکت ترین نے جواب دیا کہ خوشخبری جلد آ رہی ہے۔

شوکت ترین کو 6 ماہ کیلئے وفاقی وزیر برائے خزانہ بنایا گیا تھا، تاہم آئندہ ماہ ان کی تقرری کی مدت پوری ہونےوالی ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کو سینیٹر منتخب کروا کر مستقل وزیر خزانہ بھی بنایا جاسکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close