سعودی عرب ایک بارپھرمؤخرادائیگیوں پر پاکستان کو تیل دے گا
اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں وزیر خزانہ نے ایوان کو بتایا کہ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان سعودی عرب سے ایک بار پھر موخر ادائیگیوں پر تیل کی فراہمی کا معاہدہ کررہا ہے
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ملک کی معیشت بہتر ہورہی ہے، گزشتہ سالوں میں گندم کی قیمت نہ بڑھانے سے پیداوار میں کمی ہوئی، موجودہ حکومت قلت کے باعث گندم امپورٹ کر رہی ہے، گندم کی پیداوار27ارب کی ہوئی تواگلےسال30ارب پرلیکرجائیں گے۔
یہ بھی پڑ ھیں : آئی ایم ایف سے معاملات طے، 6 سے 8 ارب ڈالر کا معاہدہ ہوگا: وزیر خزانہ اسد عمر
اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پچھلےدس سال میں زراعت کےلیےکیا کیا گیا؟ زرعی ملک ہوکر بھی گندم امپورٹ کررہےہیں، شرمندگی ہونی چاہیے، کس نے کیا یہ؟ شرمندگی تین سال والوں کو ہونی چاہیےیا تیس سال والوں کو۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مجھے سینیٹر بنانے کی کوشش ہورہی ہے یہ وزیرخزانہ تو تنخواہ بھی نہیں لیتا، آپ کو یقین دلاتا ہوں یہ وزیرخزانہ کہیں نہیں جارہا اس سے پہلے بھی وزیرخزانہ اور سینیٹر رہ چکا ہوں۔