Featuredاسلام آباد
ویکسی نیشن کے لیے این سی او سی کا آج آخری دن ہے
اسلام آباد :ویکسین نہ لگانے والے افراد کو یکم اکتوبر سے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا
ویکسی نیشن کے لیے این سی او سی کا آج آخری دن ہے، کل سے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے مطابق یکم اکتوبر سے مکمل ویکسی نیٹڈ افراد ہی سفر کر سکتے ہیں، عوام سے اپیل ہے دوسری ڈوز لگانے میں تاخیر اور لاپرواہی نہ کریں۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹس، شاپنگ مالز، شادی ہالز کے لیے بھی ویکسی نیشن ضروری ہے، اندرون اور بیرون ملک جانے والوں کے لیے ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
این سی او سی نے کہا کہ ویکسین نہ لگانے والے افراد کو یکم اکتوبر سے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔