Featuredسندھ

محکمۂ موسمیات نے ممکنہ سمندری طوفان کے پیشِ نظر چوتھا الرٹ جاری کر دیا

کراچی: بحیرۂ عرب میں موجود ڈپریشن ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہو چکا ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 6 گھنٹے میں یہ ڈیپ ڈپریشن سمندری طوفان میں تبدیل ہو سکتا ہے، جو کراچی کےجنوب اور جنوب مغرب سے 160 کلو میٹر دور ہے۔

ڈیپ ڈپریشن ٹھٹھہ سے 140 اور اورماڑہ سے 270 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔

سمندری طوفان کا رخ مغرب اور شمال مغرب کی سمت میں مکران کی ساحلی پٹی کی جانب ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ ڈیپ ڈپریشن کے باعث زیریں سندھ میں کراچی سمیت ساحلی پٹیوں پر طوفانی بارش کے امکانات ہیں، جبکہ اس کے باعث سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی بارشں ہو سکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں موجودہ درجۂ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close