Featuredاسلام آبادتجارت
پاکستان میں عالمی منڈی کے مقابلے میں قیمتیں کم بڑھائی گئیں
اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ایک مشکل فیصلہ ہے، آج بھی اکثر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں تیل کی قیمتیں کم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ایک مشکل فیصلہ ہے، پاکستان میں عالمی منڈی کے مقابلے میں قیمتیں کم بڑھائی گئیں۔
حماد اظہر کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں بڑھتی قیمتوں کے باعث پیٹرولیم قیمتیں بڑھائیں، عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کی شرح بتدریج کم کر رہی ہے، آج بھی اکثر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں تیل کی قیمتیں کم ہیں۔
یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں یکمشت 4 روپے کا اضافہ کیا ہے، یکم اکتوبر سے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 127 روپے 30 پیسے ہوگئی ہے۔