Featuredسندھ

نئی پیش گوئی: طوفانی بارش کے امکانات اب کم ہوگئے

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہوائیں50تا60 کلو میٹر کی رفتار سےچل سکتی ہیں

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفانی بارش کے امکانات اب کم ہوگئے تاہم تیزبارش ہوائیں چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوائیں50تا60 کلو میٹر کی رفتار سےچل سکتی ہیں، ڈپریشن ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا، ڈیپ ڈپریشن ایک بجے تک طوفان شاہین بن جائے گا۔

‘کراچی میں طوفانی بارش کا امکان نہیں، بلوچستان میں طوفانی بارش ہوسکتی ہے’۔

موسم کے حوالے سے یہ بھی کہا گیا کہ شہر قائد میں درمیانے سے تیز درجے کی بارش متوقع ہے، ڈیپ ڈپریشن جنوب مغرب کی سمت بڑھ رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ ڈیپ ڈپریشن گوادر سے ہوتا ہوا عمان کی جانب بڑھ جائے گا۔

خیال رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز اور رات بھر وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی، بارش اور اربن فلڈ کے خطرے کے پیش نظر تمام محکموں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close