Featuredاسلام آباد

عمران صاحب نے اپنی جھوٹی سیاست چمکانے کے لئے ہمیشہ جھوٹ بولا

اسلام آباد : نوجوانوں کے لئے میٹروز، ای ایجوکیشن اور ایشیاء کا سب سے بڑا تعلمی فنڈ نواز شریف اور شہباز شریف نے دیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بچے سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں اور آپ بھاشن دے رہے ہیں؟ عمران صاحب نے نوجوانوں سے صرف جھوٹ بولا ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب نے اپنی جھوٹی سیاست چمکانے کے لئے ہمیشہ نوجوانوں سے صرف جھوٹ بولا ہے۔ نوجوان سڑکوں پر ہیں، والدین کی دوائی، گھر کا کرایہ، تعلیم کے اخراجات دینے کے قابل انہیں نہیں چھوڑا۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹے دعوؤں سے نوجوانوں کا مذاق اڑا رہے ہیں؟ بچے سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں اور آپ بھاشن دے رہے ہیں؟ نوجوانوں کو لیپ ٹاپ، تعلیمی وظائف دینے پر نواز شریف اور شہباز شریف سے حسد کرنے والا آج نوجوانوں سے روزگار چھین رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے لئے میٹروز، ای ایجوکیشن اور ایشیاء کا سب سے بڑا تعلمی فنڈ نواز شریف اور شہباز شریف نے دیا۔ نوجوانوں کو روزگار اور کاروبار کے لئے تاریخی منصوبے نواز شریف اور شہباز شریف نے دئیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close