Featuredسندھ

سمندری طوفان سے متعلق 9 واں الرٹ جاری

کراچی: سمندری طوفان کراچی کے مغرب اور جنوب مغرب سے 780 کلو میٹر دور ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق بحیرۂ عرب کے شمال مغرب میں شدید سمندری طوفان موجود ہے، یہ طوفان 12 گھنٹوں کے دوران 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھا ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ یہ طوفان کراچی کے مغرب اور جنوب مغرب سے 780 کلو میٹر دور ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ یہ طوفان اورماڑہ سے 530 کلو میٹر اور گوادر سے 300 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ طوفان مسقط سے 120 کلو میٹر دور مشرق اور شمال مشرق میں موجود ہے، جس کے اطراف ہواؤں کی رفتار 115 سے 125 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ طوفان کے باعث گوادر، کیچ اور پنجگور میں آج شام تک گرج و چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ طوفان کے دوران سمندر میں طغیانی رہ سکتی ہے، اس لیے ماہی گیر آج گہرے سمندر میں جانے سے اجتناب کریں۔

محکمۂ موسمیات نے اپنے الرٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ تیزہوائیں گوادر اور جیوانی کے ساحل پر کمزور تعمیرات کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close