Featuredاسلام آباد

احتساب کے 3 سال گزر چکے، آج تک یہ نہیں بتاسکے الزام کیا ہے

اسلام آباد : جب تک کسی کے خلاف ثبوت نہ آئے وہ بے گناہ ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کے 3 سال گزر چکے، آج تک یہ نہیں بتاسکے الزام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیل میں پہلے ڈالا جاتا ہے پھر ثبوت ڈھونڈے جاتے ہیں۔ پنڈورا لیکس میں 700 پاکستانیوں کے نام آئے ہیں۔ جب تک کسی کے خلاف ثبوت نہ آئے وہ بے گناہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں کہ کس کا آف شور کمپنیوں میں نام آیا ہے۔ عوام جاننا چاہتے ہیں کہ ان 700 افراد نے آف شور کمپنیاں کیوں بنائیں؟

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close