Featuredاسلام آباد

پنڈورا پیپرز اور دیگر اسکینڈلز پر جے آئی ٹی کہاں ہے؟

اسلام آباد: چیئرمین نیب کی توسیع غیر قانونی ہے

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ امید ہے کہ چیئرمین نیب کی توسیع عدالت سے مسترد ہوجائے گی اور عدالت سے انصاف ملے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ پاناما کیس کی وجہ سے میرے والد اور میں جیل میں رہے، 2018ء کا الیکشن چوری کیا گیا، پارٹی رہنماؤں پر مقدمے بنائے گئے۔

مریم نواز نے کہا کہ ہمارے کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہوئی، پنڈورا پیپرز اور دیگر اسکینڈلز پر جے آئی ٹی کہاں ہے؟

انہوں نے سوال کیا کہ وزیرِ اعظم عمران خان بتائیں کہ انہوں نے کون سے تحفے لے کر اپنی جیب میں ڈالے ہیں۔

نون لیگ کی نائب صدر نے یہ سوال بھی کیا کہ جس انسپیکشن کمیشن کو وزیرِ اعظم عمران خان چلا رہے ہیں وہ ان کے اے ٹی ایم کے خلاف کارروائی کرے گے؟

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close