Featuredاسلام آباد

پینڈورا پیپرز کے بعد حکومت خود کو احتساب سے بچانا چاہتی ہے

اسلام آباد : بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کی مدتِ ملازمت میں توسیع بدنیتی ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ چیئرمین نیب کی مدتِ ملازمت میں توسیع نہ صرف غیرقانونی ہے بلکہ یہ بدنیتی بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت وزیراعظم اور ان کے خاندان و رفقاء کو احتساب سے استثنٰی دیتے ہوئے اپوزیشن کو نشانہ بنانے کا عمل جاری رکھنا چاہتی ہے۔ پینڈورا پیپرز کے بعد خاص طور پر حکومت خود کو احتساب سے بچانا چاہتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close