Featuredسندھ

سندھ حکومت نے ہر محکمہ تباہ کردیا ہے

حیدرآباد: وسیم اختر کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے پورے سندھ کو تباہ کر دیا ہے

سابق میئر کراچی وسیم اختر کا حیدرآباد زونل آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 10 اکتوبر کو ایم کیو ایم کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا جارہا ہے، سب سے زیادہ کراچی ٹیکس دیتا ہے، جس طرح ٹیکس تقسیم کیا جاتا ہے وہ سب کے سامنے ہے، اگر ٹیکس کا پیسہ کہیں نہیں لگ رہا ہے تو جا کہاں رہا ہے؟۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ جیالوں نے کراچی، حیدرآباد کے ٹیکسوں سے اپنے محل بنائے، حیدرآباد کے نوجوان پریشان ہیں، جیالوں کو نوکریاں فروخت کی جارہی ہیں، ان تمام مسائل پر ہم اتوار کو حیدرآباد میں ریلی نکال رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے پورے سندھ کو تباہ کر دیا ہے، سندھ حکومت نے 40 لاکھ جعلی شناختی کارڈ بنوائے، سندھ حکومت نے ہر محکمہ تباہ کردیا، لاڑکانہ میں سب سے زیادہ ایچ آئی وی ایڈز کے مریض ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close