Featuredبلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان کو گھر بھیجنے کی تیاریاں

کوئٹہ : وزیراعلیٰ کو گھر بھیجنے کے لیے ناراض اراکین و اپوزیشن اپنی حکمت عملی طے کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کے استعفیٰ نہ دینے کے فیصلے کے بعد ناراض اراکین کی اہم بیٹھک لگے گی۔ اپوزیشن بھی ناراض اراکین کے بڑے فیصلے کی منتظر ہے۔

گورنر بلوچستان تین وزراء کے استعفے منظور کر چکے ہیں۔ مشیر اور پارلیمانی سیکریٹریز کے استعفے وزیراعلیٰ ہاؤس بھیجے گئے ہیں۔

پارلیمانی سیکرٹریز اور مشیران کے استعفے آج منظور ہونے کا امکان ہے۔ وزیراعلیٰ بھی منصب پر براجمان دباؤ میں آکر کوئی غلط فیصلہ کرنے سے انکار کردیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close