کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عمر شریف کے وژن پر چلنے اور اسے مزید آگے بڑھانے کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ سندھ عمر شریف کے اہل خانہ سے تعزیت کے لیے اُن کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ عمر شریف سے بہت پیاری یادیں وابستہ ہیں، اُن کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا، عمرشریف نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت عمر شریف کے وژن کو آگے بڑھائے گی، اُن کی سماجی خدمات اور کاموں میں صوبائی حکومت معاونت کرے گی۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ ہر سال 15 اکتوبر یا اس کےبعدگندم ریلیزکرتی ہے ہم پہلی بار حکومت میں نہیں آئے جو ہمیں حکومت چلانے کا علم نہ ہو۔