Featuredسندھ

پانی کی تقسیم صرف معاہدے کے تحت ہونی چاہیئے : وزیراعلیٰ سندھ

کراچی : معاہدے کے علاوہ پانی کی تقسیم کسی اسکیم یا فارمولہ کے تحت منظور نہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر برائے پانی مونس الاہی کی اپنے وفد کے ساتھ ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی وزیر برائے پانی کو کہا کہ پانی کی تقسیم صرف معاہدے کے تحت ہونی چاہیئے۔ معاہدے کے علاوہ پانی کی تقسیم کسی اسکیم یا فارمولہ کے تحت منظور نہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مونس الاہی سے ڈاؤن اسٹریم کوٹڑی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیلٹا کے بچاؤ کیلئے سمندر میں پانی چھوڑنا ضروری ہے۔ ارسا اس بات کو یقینی بنائے کہ خریف میں لنک کینالز نہیں کھولے جائیں۔

وفاقی وزیر برئے آبی وسائل مونس الاہی نے کہا کہ ہم نے سندھ کا مؤقف سنا ہے۔ دیگر صوبوں سے بھی ان کا مؤقف سنیں گے۔ تمام مسائل مل بیٹھ کر حل کرینگے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے پانی کے مسائل پر سندھ کا مؤقف سننے پر وفاقی وزیر مونس الاہی کا شکریہ ادا کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close