کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے صنعتی مزدوروں کی ماہانہ اجرت 20 ہزار کرنے کا حکم دے دیا ، اس حوالے سے محکمہ مزدوراور افرادی قوت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صنعتی مزدوروں کی کم سےکم ماہانہ اجرت 20ہزاراداکی جائے جبکہ کم عمر مزدوروں کو بھی کم سے کم 20ہزاراجرت دی جائے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق خواتین مزدوروں کوبھی مرد مزدوروں جتنی تنخواہ دی جائے، کم سے کم ماہانہ اجرت 20ہزار یکم جولائی سے نافذ العمل ہوگی۔
یہ بھی پڑ ھیں : ٹی ایل پی کو کالعدم قرار د ینے کا نوٹیفکیشن جاری
اس سے قبل مئی میں خیبرپختونخوا حکومت نے مزدور کی اجرت کم از کم 21 ہزار روپےکرنےکا اعلان کیا تھا جبکہ پنجاب میں مزدوروں کی کم سے کم اجرت20ہزارروپے مقرر کی گئی تھی۔
سندھ حکومت نے صوبے میں مزدوروں کی کم از کم اجرت سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس میں مزدوروں کی کم از کم ماہانہ اجرت 25 ہزار روپے مقرر کی تھی۔