Featuredپنجاب

لیڈی ڈاکٹر اور نرسز کی نازیباویڈیوز لیک،ملزم گرفتار

لاہور: ایف آئی اےنے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے نرسز اور لیڈی ڈاکٹرز کی نازیبا ویڈیو بنانے والے ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے نے  لاہور کے علاقے گلبرگ میں کارروائی کرتے ہوئے جناح اسپتال میں لیڈی ڈاکٹرز اور نرسز کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے ڈاکٹر محمد عبداللہ کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون کی شکایت پر ایف آئی اے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ڈاکٹر کو گرفتار کیا۔

ایف آئی اےحکام کے مطابق ملزم ڈاکٹر خاتون کی نازیبا ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کررہا تھا اور خاتون سے ملنے کا مطالبہ کررہا تھا۔

ایف آئی اےحکام کے مطابق ڈاکٹر نشہ آور مشروب پلا کر نرسز اور لیڈی ڈاکٹر کی نازیبا ویڈیو بناتا تھا۔

ایف آئی اےحکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کے پاس سے دو موبائل فونز برآمد ہوئے، جس میں نرسز اور لیڈی ڈاکٹرز کی 50 ویڈیوز موجود تھیں، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close