Featuredسندھ

سندھ ہائیکورٹ آغا سراج درانی اور ان کے اہل خانہ کی ضمانت پر فیصلہ آج سنائے گا

کراچی: ایک ارب روپ مالیت سےزائد کےناجائزاثاثےبنانےکےالزام میں ضمانت پر رہا اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی اور اہل خانہ کی ضمانت کی منسوخی کیلئے نیب کی درخواست پر فیصلہ آج سنایا جائےگا۔

سندھ ہائیکورٹ میں اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی اور اہل خانہ کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔

سماعت میں عدالت سندھ ہائیکورٹ آغا سراج درانی اور ان کے اہل خانہ کی ضمانت پر فیصلہ آج سنائے گا، اہل خانہ میں ان کی اہلیہ ، بیٹا اور3بیٹیاں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : وسیم اختر اور آغا سراج درانی بھی نیب کی پکڑ میں آگئے، تحقیقات کا فیصلہ

عدالت نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے اجرا سے قبل فیصلہ محفوظ کیا تھا ، آغا سراج درانی کیخلاف 1 ارب سے زائد کے غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس زیرسماعت ہے جبکہ سندھ ہائیکورٹ نےآغاسراج درانی اوردیگرکی ضمانت منظور کی تھی۔
سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کوسپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھا ، جس پر سپریم کورٹ نے ضمانتوں پردوبارہ دلائل سننے کے لیے معاملہ

واپس بجھوایا تھا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ضمانت پر فیصلےکے لیے 2ججزپربینچ تشکیل دیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close