Featuredاسلام آباد
ٹریفک پولیس اہلکار نے جان پر کھیل کر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکار نے جان پر کھیل کر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی
تھانہ آئی نائن کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو شہری کو لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس دوران وہاں ڈیوٹی پر موجود ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر محمد اکرم نے ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش کی تو ایک ڈاکو نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کر دی۔
یہ بھی پڑ ھیں : شہر قائد میں شہریوں کے چالان کاٹنے والے ٹریفک پولیس افسران پر انعامات کی بارش
پولیس کے مطابق بازو پر گولی لگنے سے سب انسپکٹر محمد اکرم زخمی ہو گیا لیکن ڈاکو موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
پولیس اہلکار کو طبی معائنے کے لیے پمز اسپتال منتقل کیا گیا اور علاج و معالجے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔