Featuredاسلام آباد

نور مقدم قتل کیس ظاہر جعفر کی والدہ نے ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد: نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہرجعفرکی والدہ نےضمانت کےلیے

اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی

درخواست میں ایڈیشنل اینڈسیشن جج،شوکت علی مقدم سمیت دیگر فریق بنایا گیا ہے ، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عصمت آدم اعلی تعلیم یافتہ اور فلاحی کاموں میں مصروف ہیں ، 20جولائی دوہزار اکیس کو مقامی عدالت نے ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کی۔

درخواست میں کہا گیا کہ عصمت آدم جی قابل عزت شہری ہیں اور گزشتہ تین ماہ سے اڈیالہ جیل میں پابند سلاسل ہیں، چودہ اکتوبر کو مقامی عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑ ھیں : نور مقدم قتل کیس؛ 6 ملزمان کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرے۔

دو روز قبل سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر عصمت ذاکر کی حد تک شواہد پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close