Featuredاسلام آباد
جعلی کورونا سرٹیفکیٹ کی تیاری میں ملوث مزید 2 لیبارٹریز کو بند کردیا گیا
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں جعلی کورونا سرٹیفیکٹ بنانے کے اسکینڈل میں اسلام آباد ہیلتھ کیئرریگولیٹری اتھارٹی نے2 لیبارٹریز کو کام سے روک دیا
ترجمان آئی ایچ آر اے نے بتایا کہ لیبارٹریز جعلی کورونا سرٹیفکیٹ تیاری میں ملوث تھیں، دونوں لیبارٹریز ٹیسٹنگ کٹس استعمال کر رہی تھیں۔
ترجمان اسلام آباد ہیلتھ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ 38ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹ کو ایکسپائر ریجنٹس اور غیر تربیت یافتہ عملہ رکھنے نوٹسز جاری کردیا ہے۔
یہ بھی پڑ ھیں : حج 2020 کے لیے160 ممالک کواجازت مل گئی
ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی نے 38 اداروں کو رجسٹریشن کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
گذشتہ ماہ بھی ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے جعلی کورونا سرٹیفکیٹ بنانے میں ملوث دو لیبز سمیت ایکسپائرٹیسٹنگ کٹس رکھنے پر نجی اسپتال اور غیر تربیت یافتہ عملہ رکھنے پر 2کلینکس بھی بند کردیئے گئے تھے۔