Featuredپنجاب

حوا کی بیٹی بنی پھر حوس کا نشانہ ،نوکری کے جھانسے میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی

گوجرہ: سفاک ملزمان نے گن پوائنٹ پر لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا، لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں اجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا، جہاں ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ کے قریب ملزمان نے لڑکی کو نوکری کاجھانسہ دے بلایا اور گاڑی میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ملزمان متاثرہ لڑکی کوزیادتی کےبعدفیصل آبادانٹرچینج پرپھینک کرفرار ہوگئے ، پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروالیاگیا،ڈی این اے کروایاجارہاہے۔

حکام نے بتایا متاثرہ لڑکی کوایک ملزمہ نے 3ساتھیوں کے ساتھ انٹرویوکیلئےبلایا، گاڑی میں سوارکراکےگن پوائنٹ پراجتماعی زیادتی کی گئی، فرارملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارےجارہےہیں۔

آئی جی پنجاب نے گوجرہ میں گاڑی میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی کی ہدایت کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close