Featuredاسلام آباد

پٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر مہنگی ہونے کا امکان پیدا ہوگیا

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں ایک بار پھر اضافے کا خدشہ ہے کیوں کہ اوگرا نے وزارت خزانہ کو سمری ارسال کی ہے جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دس روپے تک اضافے کی سفارشات پیش کی گئی ہیں

اوگرا کی جانب سے ارسال کردہ سمری میں پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 90 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 10 روپے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع

قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیر اعظم عمران خان دیں گے، نئی قیمتوں کا اطلاق وزارت خزانہ کے نوٹی فکیشن کے بعد ہوگا تاہم یہ بھی ممکن ہے کہ پٹرولیم لیوی اور سیلز ٹیکس کم کرکے عوام کو ریلیف فراہم کردیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close