Featuredاسلام آباد
چارسال میں غربت میں گھراطبقہ خوشحال دکھائی دےگا
واشنگٹن وزیرخزانہ شوکت ترین نے پاکستانی سفارتخانے میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان میں ٹیکس نیٹ کو وسیع کیا جارہا ہے
ٹیکس چوری کرنےوالوں کوپکڑنےکیلئےاب تمام آلات موجودہیں، ریٹیلرزکوبھی ٹیکس نیٹ میں لایا جارہا ہے۔
شوکت ترین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی برآمدات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، سمندر پار پاکستانیوں کا معیشت میں اہم کردار ہے، معیشت کا پہیہ ٹھیک طریقے سے چل رہا ہے، بہتر معیشت کے ثمرات عام آدمی تک پہنچائیں جائیں گے۔

یہ بھی پڑ ھیں : وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین،یورو بانڈ کی کامیابی وزیراعظم پراعتماد کامظہرہے
وزیرخزانہ نے کہا کہ کسان کو آسان قرضے فراہم کیے جائیں گے، کامیاب کاروبارکےسلسلےمیں5لاکھ روپےبغیرسودقرضہ دیں گے ، چندسال میں37لاکھ افراد میں آسان قرضے فراہم کیےجائیں گے اور 4سال میں غربت میں گھرا طبقہ خوشحال دکھائی دے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ جذبہ کے تحت شامل ہوا، صحت اور تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، عمران خان نئے ڈیم بنانے کیلئے پُرعزم ہیں۔