Featuredپنجاب

انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج میں98 فیصد بچے کامیاب قرار پائے

لاہور: بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان (پارٹ ٹو) 2021 کے نتائج کا اعلان کردیا، نتائج میں اٹھانوے فیصد بچے کامیاب ہوئے

صوبے بھر میں سو سے زائد طلبا جبکہ لاہور میں 64 طلبا نے گیارہ سو میں سے گیارہ سو نمبرز حاصل کئے۔ملتان میں اڑتالیس، فیصل آباد میں چوبیس اوربہاولپورمیں بارہ طلباء ایسے ہیں جنہوں نے سو فیصد نمبرزیعنی گیارہ سومیں سے گیارہ سو نمبرحاصل کیے ہیں۔

چیئرمین لاہوربورڈ ڈاکٹر مرزا حبیب کا کہنا ہے کہ فیل ہونے والے بچوں کو تیتیس فیصد نمبر دے کر پاس کیا گیا ہے جبکہ دیگر تمام کو بھی پانچ فیصد گریس مارکس دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لیے وزیراعلیٰ سندھ خود میدان میں آگئے

لاہور بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے امتحانات میں 1 لاکھ 89 ہزار 529 بچے شریک ہوئے، جن میں بانوے ہزار لڑکے جبکہ ستانوے ہزار پانچ سو اٹھائیس لڑکیاں شامل تھیں، کامیابی کا تناسب اٹھانوے فیصد رہا۔

ڈاکٹر مرزا حبیب نے کہا کہ غیر حاضر رہنے والے بچوں یا تینتیس فیصد نمبروں پر مطمئن نہ ہونے والے بچے سپیشل امتحان دے سکیں گے۔ اسپیشل امتحانات کی تاریخ کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close