Featuredاسلام آباد

وزیراعظم عمران خان آج پاکستان سٹیزن پورٹل کے تحت کسان پورٹل کا اجرا کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج پاکستان سٹیزن پورٹل کےتحت کسان پورٹل کا اجرا کریں گے اور پورٹل کے اجرا کی تقریب سے خطاب بھی کریں گے

پورٹل کسانوں کی امداد،مسائل کاترجیحی بنیادپرحل اہم کردار ادا کرے گا ، کسان پورٹل کے تحت وفاق،صوبائی سطح پرکل123ڈیش بورڈقائم کردیئےگئے

اس سےپہلےسٹیزن پورٹل میں کسانوں کیلئےمخصوص کٹیگری نہیں تھی ، حکومت نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر کسانوں کےمسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کیلیے خصوصی کیٹیگری آلاٹ کی تھی۔

یہ بھی پڑ ھیں : وزیر اعظم عمران خان نے بڑھتی مہنگائی پر اجلاس آج طلب

پورٹل کے اجرا کے بعد کسانوں کوسرکاری دفاترکےچکرنہیں لگاناپڑیں گے اور کسان اپنےمسائل براہ راست سٹیزن پورٹل پردرج کرواسکیں گے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق کسان کارڈ،بیج،پانی کی چوری،فصل،اجناس کی قیمتوں پرشکایات درج کرواسکیں گے ، جس سے کیڑے ماردوائیاں اور دیگر52مسائل کا ادراک بروقت ممکن ہو سکےگا ، کسانوں کی آگاہی کےلیےضلعی سطح پرمہم بھی چلائی جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close