Featuredاسلام آباد

عورت کی مرضی ہے شناختی کارڈ میں والد کا نام لکھوائے یا خاوند کا

اسلام آباد: چیئرمین نادرا نے دیہی خواتین کی سالانہ کانفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نادرا کی پالیسی میں بڑی تبدیلی کر دی گئی ہے شادی کے بعد عورت کی مرضی ہے شناختی کارڈ میں باپ کا نام لکھوائے یا خاوند کا

عورتوں کی رجسٹریشن کے لیے نادرا میں خواتین پر مبنی اسپیشل ڈیپارٹمنٹ بنا دیا گیا ہے، جو خواتین کی رجسٹریشن کی پالیسی مرتب کرے گا،

یہ بھی پڑ ھیں : جعلی شناختی کارڈ کے اجراء میں ملوث تین ملزمان گرفتار

تمام خواتین کو کارڈ بنوانا چاہیے۔ ہم اقلیتی برادری کی ترجیح بنیادوں پر رجسٹریشن کر رہے ہیں، نادرا میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، مختلف کیسز میں 262 ملازمین چارج شیٹ ہو چکے ہیں اور 107 کو نوکریوں سے نکال دیا گیا ہے۔

پہلا شناختی کارڈ فری دیا جاتا ہے، اگر کوئی فیس وصول کرے تو نادرا میں شکایات درج کروائیں، بچوں کو بھی نادرا کے ساتھ رجسٹرڈ کروائیں، اگر بیس سال کی عمر کے بعد کروائیں گے تو مختلف پہلوؤں سے تحقیق کی جاتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close