کراچی: افغانستان کے اعلیٰ حکام نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی انتظامیہ سے رابطہ کرکے تحفظات دور کرنے کا وعدہ کیا اور درخواست کی ہے کہ فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال کی جائے
افغان حکام نے اعتراف کیا کہ پی آئی اے نے مشکل حالات میں افغانستان کا فضائی آپریشن جاری رکھا۔
قومی ایئرلائن نے 50فیصد کم مسافروں کے ساتھ فلائٹ آپریشن چلانے اور کرائے میں کمی کے مطالبے کے بعد افغانستان کا فضائی آپریشن معطل کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑ ھیں : افغانستان میں نئی حکومت کے بعد پی آئی اے کی پہلی پرواز کابل پہنچ گئی
گزشتہ روز ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ ہماری واحد ایئرلائن رہی جس نے افغانستان میں مشکل حالات کے باوجود آپریشن جاری رکھا تاہم اب آئندہ احکامات تک فلائٹ آپریشن معطل رہے گا۔