Featuredاسلام آباد

آئی ایم ایف کا پاکستان کو قرض دینے سے انکار

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب ڈالر قرضے کی قسط کے لیے مذاکرات ناکام ہوگئے۔

دو کڑی شرائط ماننے کے باوجود آئی ایم ایف کا پاکستان کو قرض دینے سے انکار، آئی ایم ایف نے پاور سیکٹر میں اصلاحات اور عوام پر مزید ٹیکس لگانے کا کہہ دیا۔

پاکستان نے آئی ایم ایف کی طرف سے مزید ٹیکس لگانے کا مطالبہ مسترد کردیا۔

مذاکرات کی ناکامی کے بعد غیر یقینی صورتحال سے معاشی سرگرمیوں کو جھٹکا لگنے کا امکان بڑھ گیا۔

ماہرین کے مطابق روپے کی قدر میں مزید کمی کا خدشہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close