لاہور: حکمرانوں کی بڑھتی ہوئی عوام دشمن پالیسیوں کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
قائد حزب اختلاف اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا ٹوئٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نا اہلی سے مسلسل مایوسی و انتشار پھیلا رہی ہے، پی ٹی آئی ریاست اور شہریوں کے درمیان رشتے کو کمزور کررہی ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ بہت ہی خطرناک صورت حال ہے، حکمرانوں کی بڑھتی ہوئی عوام دشمن پالیسیوں کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔