Featuredاسلام آباد
تیل کی قیمت پر پروپیگنڈے سے لگتا ہے ہم علیحدہ سیارے پر ہیں
اسلام آباد: عالمی سطح پر قیمتیں بڑھیں گی تو پاکستان میں بھی اضافہ ہوگا، معاشی مشکلات عارضی ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ تیل کی قیمت پر پروپیگنڈے سے لگتا ہے ہم علیحدہ سیارے پر ہیں، عالمی سطح پر قیمتیں بڑھیں گی تو پاکستان میں بھی اضافہ ہوگا، سارا ملک سبسڈی پر نہیں چل سکتا، آج قیمتیں اوپر ہیں، کل کم ہوں گی تو یہاں بھی ہوجائیں گی۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ایک قوم کی طرح مل کر مشکلات کا سامنا کریں گے، معاشی مشکلات عارضی ہیں، انڈسٹری، زراعت اور تعمیرات کے شعبے تاریخی منافع کما رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سیکٹر اپنے ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ کرے، آمدن اور روزگار میں اضافہ مہنگائی کا توڑ ہے۔