Featuredسندھ

پیپلز پارٹی اس کٹھ پتلی کو اداروں کو ٹائیگر فورس بنانے کی اجازت نہیں دے گی

کراچی: عمران خان عدالت، الیکشن کمیشن، میڈیا، سوشل میڈیا اور اداروں کو اپنی ٹائیگر فورس بنانا چاہتے ہیں۔

کراچی میں جلسے سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس کٹھ پتلی کو اداروں کو ٹائیگر فورس بنانے کی اجازت نہیں دے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان عدالت، الیکشن کمیشن، میڈیا، سوشل میڈیا اور اداروں کو اپنی ٹائیگر فورس بنانا چاہتے ہیں۔

بلاول نے مزید کہا کہ سب کو نظر آ رہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت آرہی ہے، عمران خان کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگلے مرحلے میں پیپلز پارٹی کے ارکانِ اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈر اپنے اپنے علاقوں میں غربت اور بے روزگاری کے خلاف احتجاج کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے 30 نومبر کو یوم تاسیس کا جلسہ خیبر پختون خوا میں کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے لوگوں کا نام پنڈورا پیپرز میں نکلا، کسی اور کا نام پاناما میں نکلا۔

پیپلز پارٹی کا نام نہ پنڈورا میں اور نہ ہی پاناما میں نہیں نکلا، مگر پھر بھی ہمارے لوگ جیلوں میں ہیں، ایسا کیوں ہے؟

انہوں نے استفسار کیا کہ پیپلز پارٹی کے خون میں باقیوں کے خون میں کیا فرق ہے؟

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close