Featuredاسلام آباد

اسکول کے بچوں پرکورونا ویکسی نیشن کے منفی اثرات کی خبریں جعلی ہیں

اسلام آباد: اسکول کے بچوں پرکورونا ویکسی نیشن کے منفی اثرات کی خبریں جعلی ہیں، سوشل میڈیاپرگردش کرنےوالاجعلی ویڈیوکلپ 3سال پراناہے، کوروناویکسین مکمل طورپرمحفوظ ہے

یکم اکتوبر کو محکمہ صحت پنجاب نے وہاڑی میں ایک سکول کے طالب علم کی فائزر ویکسین لگانے کے بعد موت کے حوالے سے رپورٹ کی تردید کی تھی۔

سیکرٹری صحت پنجاب عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ رپورٹ حقائق کے خلاف تھی اور طبی معائنے کے بعد ویکسین کے رد عمل کا کوئی اشارہ سامنے نہیں آیا، فائزر ڈبلیو ایچ او کی مجاز ویکسین ہے اور 12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے محفوظ ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : مسافر گاڑیوں میں کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک کیے جائیں گے

انہوں نے کہا تھا کہ وہاڑی کے اسکول میں 29 ستمبر کو 300 طلباء کو فائزر ویکسین لگائی گئی تھی اور اگلے دن تمام طلبا نے معمول کے مطابق اسکول میں شرکت کی تھی۔

انہوں نے عوام پر زور دیا تھا کہ وہ کورونا ویکسین کے بارے میں غلط معلومات سے گریز کریں ، تمام دستیاب ویکسین مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

28 ستمبر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے بچوں کی کوویڈ 19 ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close