لاہور کے حلقہ این اے 133 میں ضمنی الیکشن کے شیڈول کااعلان کردیا
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) پرویز ملک کے انتقال کے باعث این اے 133 کی نششت خالی ہونے کے بعد اب الیکشن کمیشن نے حلقے میں ضمنی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے
این اے 133 لاہور میں پولنگ 5 دسمبر کو ہوگی، جس کے لئے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 21 سے 25 اکتوبر تک جمع کرواسکیں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 30 اکتوبر تک ہوگی، کاغذات نامزدگی منظور یا مستر د کئے جانے کے خلاف اپیلیں 3 نومبر تک دائر کی جاسکیں گی، اپیلوں پر فیصلہ 9 نومبر تک کیا جائے گا، امیدواروں کو انتخابی نشان 12 نومبر کو الاٹ کئے جائیں گے،
یہ بھی پڑ ھیں : پیپلز پارٹی کا سینیٹ الیکشن شیڈول پر تحفظات کا اظہار
الیکشن کمیشن نے این اے 133 میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ریٹرننگ افسر تعینات کر دئیے ہیں، حلقے میں ریجنل الیکشن کمشنر راولپنڈی نظر عباس ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کے فرائض سرانجام دیں گے، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لاہور سید باسط علی شاہ ریٹرننگ افسرکے فرائض سرانجام دییں گے۔
رواں ماہ 11 اکتوبر کو مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر ملک پرویز دل کا دورہ پڑنے پر انتقال کر گئے، وہ طویل عرصے سے علیل تھے، بیماری کے باعث انہوں نے (ن) لیگ لاہور کی صدارت سے بھی معذرت کر لی تھی تاہم قیادت کی ہدایت پر وہ (ن) لیگ لاہور کے معاملات کو دیکھتے رہے۔