مشعال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں عید میلادالنبیؐ منانے کی اجازت بھی نہیں
کشمیری حریت پسند لیڈر یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے جاری بیان میں بتایا کہ بھارتی فوج نے کشمیر میں مساجد کا گھیراؤ کر رکھا ہے۔ کشمیریوں کو عید میلادالنبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم منانے کی اجازت بھی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے مذہبی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے۔ جلوسوں کو روکا جارہا ہے۔ دنیا کے تمام ممالک میں مذہبی رسومات پر آزادی سے منائی جاتی ہیں۔ لیکن کشمیر میں مسلمانوں کی مذہبی رسومات اور نماز جمعہ کی ادائیگی بھی نہیں کرنے دی جاتی۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں ہندو آبادی بڑھا رہا ہے۔ مسلمانوں کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔