Featuredاسلام آباد

امریکی ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی: کرنسی مارکیٹ روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے ، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

روپے کے مقابلے میں انٹربینک میں ڈالر مزید 37 پیسے مہنگا ہوگیا ، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 173روپے50 روپے پر تک جا پہنچا۔

ایکسچینج کمپنیزایسوی ایشن آف پاکستان کےسیکرٹری جنرل ظفر پراچہ کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کی ناکامی کی اطلاعا ت پرانٹربینک ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا، ڈالرکی خریداری بڑھنے سے روپے پر دباؤآیا اور ڈالرمہنگاہورہا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : ایرانی کرنسی ریال میں سے چار “صفر” حذف کر د یے گئے

ظفر پراچہ نے کہا کہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر مسلسل بڑھ رہی ہے تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی کوئی ڈیمانڈ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت اقتصادی صورتحال ٹھیک ہے،ریکارڈ ترسیلات زروصول ہورہی ہیں ، ہمارے زرمبادلہ کےذخائربہت اچھے ہیں،

ڈالرکو ڈیڑھ سو سے ایک سوپچپن روپے تک ہونا چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close