Featuredاسلام آباد

تحریک انصاف کے سینیٹر ایوب آفریدی نے سینیٹ کی نشست سے استعفی دے دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ایوب آفریدی نے سینیٹ کی نشست سے استعفی دے دیا ہے ان کا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ آفس کو موصول ہوگیا ہے

ایوب آفریدی کو وزیراعظم کا مشیر برائے سفیران بنائے جانے کا امکان ہے

سینیٹر ایوب آفریدی کی چھوڑی ہوئی نشست پر مشیر خزانہ شوکت ترین کو خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب کروایا جائے گا۔

یہ بھی پڑ ھیں : تحریک انصاف نے سندھ میں فوری بلدیاتی انتخابات کیلئے درخواست جمع کرادی

واضح رہے کہ حکومت نے اپریل 2021 میں شوکت ترین کو وفاقی وزیرخزانہ بنایا تھا۔ چند روز قبل ہی شوکت ترین کی بطور وزیر خزانہ مدت ختم ہوئی تھی جس کے بعد انہیں مشیر خزانہ بنا دیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close