Featuredاسلام آباد

ملک کا مذاق جادو ٹونے سے اڑایا جا رہا ہے

وفاقی وزیر شیریں مزاری اور اِن کی بیٹی کی سوشل میڈیا پر نوک جھونک ہوئی۔

سوشل میڈیا پر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب مزاری کا کہنا ہے کہ ملک جادو ٹونے سے ہی چلانا تھا تو قوم کا پیسہ اتنی بڑی کابینہ پر کیوں ضائع ہو رہا ہے، ملک کا مذاق جادو ٹونے سے اڑایا جا رہا ہے۔

ایمان زینب مزاری نے مزید کہا کہ آپ چاہتے ہیں جادو کرنے والوں پر بات بھی نہ ہو، ایسا ہر گز نہیں ہوگا۔

جس پر شیریں مزاری نے اپنی بیٹی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ شرمندہ ہوں کہ تم اس حد تک گر کر ذاتی حملے کر رہی ہو، بطور وکیل کسی ثبوت کے بنا الزامات لگانا ہتک عزت میں آتا ہے۔

شیریں مزاری نے مزید کہا کہ تمام تنقید ناکام ہو تو ذاتی حملے کرنا شرمناک ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close