Featuredکھیل و ثقافت

پریکٹس میچ میں جنوبی افریقہ نے کامیابی حاصل کرلی

ابوظبی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

جنوبی افریقہ کے روسی ویندر ڈوسن نے 51 گیندوں پر شاندار سنچری بناکر اپنی ٹیم کو جیت دلوائی۔

پریکٹس میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

پاکستانی اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا محتاط آغاز کیا تاہم دونوں بالترتیب 15 اور 19 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

فخر زمان نے ایک جانب اپنا روایتی کھیل جاری رکھا اور 28 گیندوں پر 52 رنز کے ساتھ ٹیم کے اسکور میں اہم کردار ادا کیا۔

محمد حفیظ 13 اور شعیب ملک 28 رنز کی باری کھیل سکے، تاہم اننگز کے اختتامی لمحات میں آصف علی کے برق رفتار 32 رنز نے ٹیم کے ٹوٹل کو 186 تک پہنچایا۔

جنوبی افریقہ کے ہدف کے تعاقب میں عماد وسیم نے ابتدا میں 2 اہم وکٹیں لے کر حریف پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کی۔

لیکن قومی بولرز روسی ویندر ڈوسن کو اس دباؤ میں لینے میں ناکام رہے، جنہوں نے 51 گیندوں پر 101 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر جنوبی افریقہ کو اس وارم اپ میچ میں فتح دلوادی۔

ویندر ڈوسن کی اس اننگز میں 10 چوکوں کے ساتھ ساتھ 5 چھکے بھی شامل تھے، جبکہ ان کا ساتھ کپتان ٹیمبا باووما نے 42 رنز کے ساتھ دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close