Featuredپنجاب

پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کا مشن کامیاب

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اٹلی،بر سلز ،ہنگری سمیت دیگرممالک کا دورہ مکمل کرلیا ، دورے کے دوران چوہدری محمد سرور کی یورپی یونین کے 4 نائب صدور سمیت 30سےزائداراکین پار لیمنٹ سے ملاقات ہوئی

گورنر پنجاب نےانسانی حقوق کی کمیٹی سمیت دیگر اہم کمیٹیوں کےسربراہان سےملاقاتیں کیں جبکہ اٹلی کےاراکین اسمبلی اور سینیٹرز سے بھی ملاقاتیں ہوئی۔

گورنرپنجاب ہنگری کےوزیرزراعت اوردفاترخارجہ کے نمائندوں سےبھی ملے، ملاقاتوں میں نائب صدور ، اراکین پارلیمنٹ کی جی ایس پلس اسٹیٹس میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کردی۔

یہ بھی پڑ ھیں : پاک بھارت کشیدگی، گورنر پنجاب کا یورپ میں اپنا اثرو رسوخ استعمال کرنے کا فیصلہ، بڑا اعلان کردیا

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس کی وجہ سے20ارب ڈالرزسےزائد کافائدہ ہوچکا، جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کا فیصلہ پاکستان کےحق میں ہی آئےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کااپنےجھوٹ کوسچ ثابت کرنےکامنصوبہ ناکام ہورہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close