Featuredپنجاب

بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کو قانون کے تحت سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ

لاہور:عدلیہ کے فیصلے کا احترم کرتے ہیں، تمام اقدامات آئین اور قانون کی روشنی میں کررہے ہیں

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید، چیف سیکرٹری، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اوراعلی حکام نے شرکت کی

اجلاس میں پنجاب حکومت نے بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کو قانون کے تحت ہر طرح کی سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے بلدیاتی اداروں کے نمائندوں رابطوں اور انہیں قواعد و ضوابط کے مطابق سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کے لئے صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو ٹاسک سونپ دیا۔

یہ بھی پڑ ھیں : پی ڈی ایم ملکی سیاسی تاریخ کا واحد اتحاد تھا جو بنتے ہی بکھر گیا، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عدلیہ کے فیصلے کا احترم کرتے ہیں، تمام اقدامات آئین اور قانون کی روشنی میں کررہے ہیں ایڈمنسٹریٹرز کی تقرری واپس لے چکے ہیں، لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو جلد حتمی شکل دے کر کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close