Featuredتعلیم و ٹیکنالوجیپنجاب

پنجاب آئی ٹی بورڈ نے طلبہ کی بڑی پریشانی حل کر دی

لاہور: پنجاب آئی ٹی بورڈ نے کالجوں میں داخلوں کے لئے گھر بیٹھے فارم جمع کرانے کی سہولت ایکٹیویٹ کر دی ہے۔

پنجاب کے 720 سے زائد سرکاری کالجوں میں داخلوں کے لئے آن لائن درخواستوں کی وصولی شروع کر دی گئی ہے، فرسٹ ایئر میں داخلوں کے لئے طلباء گھر بیٹھے آن لائن داخلہ فارم جمع کرا سکتے ہیں۔
آن لائن ایڈمشن سسٹم کے تحت انٹرمیڈیٹ اور بیچلرز ڈگری پروگرامز میں داخلے جاری ہیں۔ لاہور کے 54 سرکاری کالجوں میں داخلوں کے لئے بھی آن لائن درخواستیں وصول کی جائیں گی۔
ویب پورٹل ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور پی آئی ٹی بی نے وضع کیا ہے کہ اس سال پہلی مرتبہ بیچلرز ڈگری پروگرامز کے لئے بھی درخواستیں آن لائن وصول کی جا رہی ہیں، طلباء ویب سائٹ سے منتخب سرکاری کالجوں میں گھر بیٹھے اپلائی کر سکتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close