Featuredکھیل و ثقافت

بنگلادیشن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا

 مسقط : پاپوا نیوگنی کو شکست دیکر بنگلادیش اگلے راؤنڈ میں پہنچ گیا

بنگلادیش نے پاپوا نیو گنی کو جیت کے لیے 182 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں پی این جی ٹیم 97 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

بنگلادیشن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے اہم میچ میں پاپوا نیو گنی کو شکست دے کر ایونٹ کے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

بنگلادیش کو بغیر کسی اسکور پر ہی پہلی ہی وکٹ پر نقصان اٹھانا پڑا، جس کے بعد لٹن داس نے شکیب الحسن نے 50 رنز کی پارٹنر شپ بنا کر ٹیم کو خسارے سے نکالا۔

لٹن داس نے 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ شکیب الحسن نے دوسرے اینڈ پر رنز بناتے رہے، اور 46 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

مشفق الرحیم کے جلدی آؤٹ ہوجانے کے بعد کپتان محموداللّٰہ نے 28 گیندوں پر 50 جبکہ عفیف حسین کے 21 اور محمد سیف الدین کے 19 رنز کی بدولت بنگلادیشی ٹیم 20 اوورز میں 181 رنز بنانے میں کامیاب ہوگئی۔

ہدف کے تعاقب میں پاپوا نیو گنی کی ٹیم بنگلادیشی بولرز کے تجربے کے آگے ریت کی دیوار ثابت ہوئی، جہاں ابتدا 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

پاپوا نیو گنی کی ٹیم 29 رنز پر 7 وکٹیں گنواچکی تھی تو ایسے میں وکٹ کیپر بیٹسمین 34 گیندوں پر 46 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کے لیے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

تاہم ان کی یہ اننگز بھی ٹیم کے کام نہ آسکی اور پاپوا نیوگنی کی ٹیم آخری اوور میں 97 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

شکیب الحسن کو بہترین آل راؤنڈ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close