سکھر: پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی آج رہائی کاامکان ہے، وکیل کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت سکھر میں ضمانتی مچلکے جمع کروائے جائیں گے، ضمانتی مچلکے جمع ہونے کے بعد رہائی کا آرڈر جاری ہوگا
دو روز قبل سپریم کورٹ نے پی پی رہنما خورشید شاہ کی ضمانت منظورکرتے ہوئے ایک کروڑروپےکےمچلکے جمع کرانے اورنام ای سی ایل میں رکھنے کاحکم دیا تھا۔عدالت نےریمارکس میں کہا تھا فی الحال خورشیدشاہ کو مزید قید رکھنے کا جواز نظر نہیں آتا، نیب تحقیقات جاری رکھے۔
یہ بھی پڑ ھیں : خورشید شاہ کو کسی جرم کے بغیر 20 ماہ گرفتار کیا گیا
اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ نے جولائی میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی، جسے انھوں نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
خورشید شاہ کو نیب نے 18 ستمبر 2019 کو اسلام آباد سے گرفتارکیا تھا ، خورشیدشاہ اور دیگر پر ایک ارب23کروڑکااثاثہ جات ریفرنس دائرہے اور 2 سال ایک ماہ چار روزسے زیر حراست ہیں۔