Featuredپنجاب

تحریک لبیک سے مذاکرات کے لیے 2 رکنی کمیٹی تشکیل

لاہور:  وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تحریک لبیک سے مذاکرات کے لیے اہم قدم اٹھا لیا

وزیر اعلیٰ پنجاب نے تحریک لبیک سے مذاکرات کے لیے 2 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ تحریک لبیک سے مذاکرات کے لیے ہم نے پنجاب کابینہ کے سینئر اراکین راجہ بشارت اور چوہدری ظہیر الدین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حضور اکرم ﷺ کی سنت کے مطابق ملک میں امن و آشتی کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ 29 اپریل 2021 کو ٹی ایل پی نے کالعدم قرار دیے جانے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کی تھی، یہ درخواست انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت دی گئی تھی۔

5 مئی کو وزارت داخلہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی پابندی پر نظر ثانی کی اس درخواست پر تشکیل دی جانے والی کمیٹی کی سمری وزیر اعظم کو ارسال کر دی تھی۔

آخر کار 13 جولائی کو وفاقی حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر پابندی ہٹانے سے متعلق بھیجی گئی سمری کو مسترد کرتے ہوئے اس پر پابندی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close