Featuredاسلام آباد

احتجاج سے نمٹنے کیلئے وفاقی دارالحکومت میں ہنگامی اقدامات کردیے گئے

اسلام آباد:  وفاقی دارالحکومت کو مظاہرین سے ہرصورت محفوظ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذہبی جماعت کے ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کیلئے وزارت داخلہ نے ہنگامی اقدامات کردیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کو احتجاجیوں سے محفوظ رکھنے کیلئے دیگر صوبوں سے بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے، پنجاب، آزاد کشمیر اور کے پی کے سے پولیس کے 30 ہزار جوان مانگے گئے ہیں۔ پنجاب، کے پی کے اور کشمیر سے,10-10 ہزار جوان و افسران طلب کئے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں صوبوں کو نفری کے ساتھ دنگافساد سے نمٹنے کا سامان بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے وفاقی وزارت داخلہ نے نفری اسلام آباد پہنچانے کیلئے تینوں سیکرٹریز کو مراسلے بھجوادیے ہیں۔

ذرائع نے بتاہا کہ وفاقی دارالحکومت کو مظاہرین سے ہرصورت محفوظ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close